آئی جی سندھ کا وزیراعظم پورٹل طرز کا کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی جی سندھ کا وزیراعظم پورٹل طرز کا کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ
نا مساعد حالات میں پولیس اور رینجرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ نے وزیراعظم پورٹل طرز کا کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ کرلیا، اُن کا کہنا تھا کہ پورے سندھ میں سینٹرلائزڈ سسٹم بنا رہے ہیں،سب سے پہلے اپنے گھر کو سیدھا ہونا چاہیے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ شہری صرف ایک شکایت کرے گا جو کوئی بھی دیکھ سکے گا،سسٹم میں درخواست متعلقہ محکمے تک پہنچائی جائے گی،جب تک شکایت کا ازالہ نا ہو سسٹم میں انڈیکشن موجود ہوگی۔

سندھ پولیس کو مکمل آئی ٹی بیس پر ہونا چاہیے، سب سے پہلے شعبہ تفتیش کا منظم میکنزم بنایا جائے گا،کیس کس مرحلے میں ہے، اگلی پیشی کب ہے پتہ ہونا چاہیے،کون افسر پیشی پر گیا کون نہیں گیا سسٹم پر ہونا چاہیے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام معلومات سینٹرلائزڈ سسٹم پر موجود ہونے سے بہتری آئے گی،پہلے تفتیشی افسر کو پتہ ہوتا تو دوسرے کو پتہ نہیں ہوتا تھا،کیس کا فالو اپ موجود ہوگا تو پراسیکیوشن میں بھی مدد ملے گی۔

ایچ آر ایم آئی ایس سسٹم تھانوں کی سطح تک اپڈیٹ ہونا چاہیے، اپڈیٹ نا ہونے پر ایس ایچ او سے ڈی آئی جی تک کے خلاف ایکشن ہوگا.پولیس ویلفیئر کو بھی سینٹرلائزڈ سسٹم پر لارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی جی سندھ کی پولیس اہلکاروں کو فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کرنے کی درخواست

اگر پولیس اہلکار شہید ہوگیا تو ورثاء خوار نہیں ہونگے، جگہ جگہ جا کر درخواستیں نہیں دینا پڑیں گی،ایک ایپلیکشن فارم بھریں گے اور ان کو فون کال آجائے گی،سندھ پولیس مختلف اہم پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔

Related Posts