پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر اور ڈیلٹا ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے بعد وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شوبز، سیاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کورونا پھیل گیا۔
قبل ازیں شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے عدنان صدیقی کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی کورونا میں مبتلا ہو گئی تھیں۔
قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے گزشتہ ماہ 28 جولائی کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم نواز نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔
مزید پڑھیں: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا