پاکستان میں سعودیہ کا افطار پروگرام، قرآن کریم اور کھجوروں کی تقسیم شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے تحت افطار پروگرام، قرآن پاک اور کھجوروں کی تقسیم کا افتتاح ہوگیا۔

اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی زیرِ نگرانی اور وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور سفارت خانے کے مذہبی اتاشی عبد المجید مشعان العتیبی کی موجودگی میں اس پروگرام کا افتتاح ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈونیشیا میں سعودی تعاون سے ملکی تاریخ کا طویل ترین افطار دسترخوان

افتتاح کے موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں مملکت کا سفارت خانہ ان پروگراموں کے افتتاح کو اپنے لیے قابلِ شرف سمجھتا ہے، جنہیں وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کی قیادت میں اپنی ٹیموں کے ذریعے عملی جامہ پہناتی ہے۔

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ روزے داروں کے لیے افطار پروگرام، قرآن مجید اور کھجوروں کی تقسیم کا پروگرام ان منصوبوں کا حصہ ہے، جنہیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے رمضان المبارک کے مہینے میں پاکستان سمیت متعدد ممالک میں شروع کرنے کی ہدایات کیں۔

’اس پروگرام کا مقصد غریب اور نادار خاندانوں، بیواؤں اور یتیموں کی دیکھ بھال کرنا، انہیں خوشی و مسرت کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا اور ضروری اشیائے خورد ونوش فراہم کرتے ہوئے غریب اور انتہائی ضرورت مند خاندانوں کی تکالیف کو کم کرنے میں مؤثر طریقے سے تعاون کر کے ان کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھانا ہے۔‘

وزیر برائے مذہبی امور مفتی مفتی عبدالشکور نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم شہباز شریف، حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے مملکت کی طرف سے پاکستان میں ضرورت مندوں کی مسلسل مدد پر شکریہ ادا کیا۔

Related Posts