اپنی مرضی کا فیشن کرکے باہر نکلی تو قتل کردی جاؤں گی، عفت عمر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنی مرضی کا فیشن کرکے باہر نکلی تو قتل کردی جاؤں گی، عفت عمر
اپنی مرضی کا فیشن کرکے باہر نکلی تو قتل کردی جاؤں گی، عفت عمر

عرفی جاوید کے فیشن سینس پر بات کرتے ہوئے پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر کا کہنا تھا کہ اگر اپنی مرضی کا فیشن کر کے نکلوں تو’لاہور‘ مجھے قتل کر دے۔

سینئر اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جس دوران میزبان محسن حیدر نے ان سے بھارتی ماڈل عرفی جاوید کے فیشن سینس سے متعلق سوال پوچھا؟

عفت عمر نے میزبان کے سوال پر کہا کہ عرفی کا فیشن ان کی اپنی مرضی ہے لیکن یہ میرے طرز کا فیشن نہیں ہے اس لیے میں اس فیشن کو نہیں قبول کروں گی لیکن میں ان کے فیشن سینس کی برائی بھی کیوں کروں؟

عفت عمر نے کہا کہ کوئی بھی انسان فیشن کیلئے صحیح اور غلط ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا، فیشن کیلئے کوئی بھی باؤنڈری عام انسان منتخب نہیں کر سکتا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں اپنی مرضی کے مطابق فیشن شروع کردوں تو لاہور قتل کردے لاہور پر پینٹ پھر جائے پھر، اگر آپ اپنی تیاری پر مطمئن ہیں تو آپ خوش رہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی راگھو چڈھا سے شادی کی تاریخ سامنے آگئی

اداکارہ کا بیان سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts