مورو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ہوچکاہے،اب ہم تحریک لائیں گے۔ عوام ساتھ ہیں تو عمران خان سے ٹکرانے کو تیار ہوں۔وقت آگیا ہے کہ ہم کٹھ پتلی سے حساب لیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم جمہوری حق کا استعمال کرکے عوام کے پاس جارہے ہیں،ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے۔مورو میں لانگ مارچ شرکا سے خطاب میں کہا کہ ہماری 2دن کی محنت کے نتیجے میں عمران خان گھبرا گئے اور پیٹرول کی قیمت کم ہوئی۔
اسلام آبا دپہنچیں گے تو قیمتیں کتنی کم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کرسی پر بیٹھا شخص کسی کا نہیں سوچتا۔ملک کے سربراہ میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں۔ کبھی عدالت پرحملہ،کبھی سیاسی مخالف کوجیل بھیجاجاتاہے۔آصف زرداری کے انٹرویو کونشرہونے سے روکا جاتاہے۔
ہم آمرانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریب کی جماعت ہے۔عوام مشکل میں ہیں۔ کسان کو فصل کی قیمت نہیں مل رہی۔
ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ ہوا تو اقدامات بہت تاخیر سے کی گئی۔مرکزی حکومت بحران کو جنم دیتی ہے۔ملکی معیشت ڈرامے بازی سے نہیں چلتی۔وقت آگیا ہے کہ ہم کٹھ پتلی سے حساب لیں۔
مزید پڑھیں: ہماری حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس صفر کیا،فرخ حبیب