آئیڈیاز 2022: ابھی نندن کی یادگار بھی نمائش کیلئے پیش

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں جاری جدید ہتھیاروں کی بین الاقوامی دفاعی نمائش ”آئیڈیاز 2022“ میں ایک اسٹال ایسا بھی ہے جہاں بھارتی پائلٹ ابھینندن کے جہاز کا ٹکڑا نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

چھبیس فروری 2019 کو بھارت نے بالاکوٹ میں بم گرانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ یہ جہادی گروپس کے کیمپس پر حملہ تھا۔ تاہم پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ یہ حملے نہ تو کسی کیمپ پر تھے اور نہ ہی اُن میں کوئی ہلاک ہوا، نہ ہی بھارت کی جانب سے کوئی بم گرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہمارے کارکن نکلے تو عمران خان کے مارچ کو تہس نہس کر دینگے، مولانا فضل الرحمن

تاہم اس کے باوجود اگلے ہی روز پاکستان نے آئندہ کیلئے سبق دینے کی خاطر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ترتیب دیا جس کے تحت کی جانے والی کارروائی کے دوران پاکستانی فضائیہ نے بھارتی مگ 21 اڑانے والے ابھینندن ورتھمان کے جہاز کو نشانہ بنا کر گرا دیا۔

ابھینندن کو پاکستانی حدود سے گرفتار کر لیا گیا جہاں وہ 60 گھنٹے تک قید میں رہے، جبکہ ان کے تباہ شدہ جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا۔

پاکستان کے ہاتھوں رسوا اور گرفتار ہونے والے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کے گرائے گئے جہاز کا ٹکڑا محفوظ کرنے والے ائیر کموڈور جہانزیب کا کہنا ہے کہ وہ ہمارے لیے بہت یادگار دن تھا، فروری 2019 میں ہمیں یہ ایوارڈ ٹرافی ملی جو بتاتی ہے پاکستانی فضائی حدود کی جو خلاف ورزی کرے گا اس کا کیا انجام ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تو ایک ٹرافی ہے، ہمیں اس طرح کی دس چاہئیں۔

ائیر کموڈوز جہانزیب نے کہا کہ ہر جنگ میں فضائیہ کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے، چاہے وہ 65ء ہو، 71ء ہو یا کوئی بھی معرکہ۔ پاکستان ائیر فورس کو ہمیشہ سبقت رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ”سوئفٹ ریٹارٹ“ میں ہم نے ایک مثال قائم کی ہے اور اس طرح کی مزید ٹرافیاں لے کر آئیں گے۔

Related Posts