دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کے باؤلرز کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان کے مایہ ناز باؤلر محمد عباس ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں۔
آئی سی سی کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ باؤلر رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر، ساؤتھ افریقا کے کگیسو ربادا دوسرے، بھارت کے جسپریت بمرا تیسرے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: باکسرمحمدوسیم کاقوم سے شکوہ،لیجنڈ کرکٹروسیم اکرم کی معذرت
اسی طرح ساؤتھ افریقا کے ولن فلنڈر پانچویں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر آٹھویں جبکہ ویسٹ انڈیز کے کیمار روش نویں نمبر پر ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ میچ میں کم شمولیت کے باعث محمد عباس اپنی پوزیشن برقرار نہ رکھتے ہوئے دسویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ گیارہویں نمبر پر بھارت کے رویندر جدیجا موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کےخلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے20ممکنہ کھلاڑیوں کااعلان کردیا ہے جس میں احمدشہزاداورعمراکمل کانام بھی شامل ہے۔
پی سی بی کے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کپتان ، بابر اعظم نائب کپتان، احمد شہزاد ، آصف علی، عابد علی ، فخر زمان ، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، عثمان شنواری ، فہیم اشرف، حسن علی ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، وہاب ریاض ، محمد عامر ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان اور شاداب خان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک سری لنکاکرکٹ سیریزکےلیے20ممکنہ کھلاڑیوں کااعلان