باکسرمحمدوسیم کاقوم سے شکوہ،لیجنڈ کرکٹروسیم اکرم کی معذرت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی اگلی فائٹ سے قبل ان کی حوصلہ افزائی کیلئے وڈیو پیغام جاری کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ محمد وسیم باکسنگ رنگ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دبئی میں فلائٹ ویٹ باکسنگ فائٹ میں شاندار کامیابی کےبعدمحمد وسیم وطن واپس لوٹے توآفیشلزمیں سےکوئی ان کااستقبال کرنے نہ آیااورانہیں ٹیکسی پرروانہ ہوناپڑا۔

محمد وسیم نے فلپائنی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آوٹ کر تے ہوئے جیت کشمیریوں کے نام کی تھی، محمدوسیم نے فلپائنی  باکسر کونراڈوسور کو محض 82 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے فتح حاصل کی تھی۔

ملک کا نام روشن کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کے باوجود استقبال نہ ہونے پرسوشل میڈیاصارفین نےاپنےرد عمل کااظہارکیاجس پرمحمدوسیم نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ” میں ائرپورٹ پراستقبال کے لیے نہیں لڑ رہا ہوں بلکہ اس لیے لڑ رہا ہوں کہ عالمی سطح پرپاکستان کااستقبال ہو، ہر فائٹ ، ہرکیمپ ، ہر ٹریننگ اور ہرٹور میرے لیے یہ ثابت کرنے کا موقع ہوتا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا کتنا ٹیلنٹ موجود ہے”۔

اس معاملے پر سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم نےٹوئٹ کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کی جانب سے میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ بعض اوقات ہمیں سچائی جاننے کیلئے خودکوتھپڑ مارکرخود کوجگانےکی ضرورت ہوتی ہے جو یاد دلاتی ہے کہ ہمیں اپنے ہیروز کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے۔

انہوں نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم آئندہ فتح کا جھنڈا گاڑ کر واپس آئے تو خود ان کو لینے ہوائی اڈے جاؤں گا، شاندار کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Related Posts