انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی رینکنگ جاری کردی، بھارت نے پاکستان پہلی پوزیشن چھین لی۔
آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ آنے کے بعد بھارتی ٹیم تینوں فارمیٹس میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔
بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف موہالی میں کھیلے گئے میچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، فاسٹ بولر محمد شامی کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
بھارتی ٹیم کے پوائنٹس 116 ہوگئے ہیں جس کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی، جبکہ دوسرے نمبر پر براجمان پاکستانی ٹیم پوائنٹس کی تعداد 115 ہے۔
تیسرے نمبر آسٹریلیا ہے، جس کے پوائنٹس کی تعداد 111 ہے، جنوبی افریقا 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی رینکنگ میں عالمی چیمپئن انگلینڈ 5ویں اور گزشتہ ورلڈ کپ کی رنراپ ٹیم نیوزی لینڈ 6 چھٹے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں:شاہین آفریدی نے انشا کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کردیں
عالمی درجہ بندی میں بنگلادیش 7ویں، سری لنکا 8ویں، افغانستان 9ویں اور ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی نہ کرسکنے والی ویسٹ انڈیز 10ویں نمبر پر ہے۔