قومی ٹیم میں جس نمبر پر بھی بھیجا جائے پرفارمنس دوں گا، محمد حارث

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم میں جس نمبر پر بھی بھیجا جائے پرفارمنس دوں گا، محمد حارف
قومی ٹیم میں جس نمبر پر بھی بھیجا جائے پرفارمنس دوں گا، محمد حارف

ایڈیلیڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے لئے مجھے جو بھی نمبر دیا جائے اس پر جا کر پرفارمنس دوں گا۔ جو ٹیم کی ضرورت ہو گی اس کے مطابق کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

ایک انٹرویومیں بیٹر محمد حارث نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، آخری دو میچز بہت قریب جا کر جیتے ہیں، کوشش ہوگی جیت کے مومنٹم کو برقرار رکھیں۔

محمد حارث نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے بعد میڈیا کی ٹیمیں گھر جا رہی ہیں، دوستوں اور اہل خانہ کے بہت فون آ رہے ہیں جس سے خوشی ہوتی ہے، خوشی ملتی ہے جب آپ پرفارم بھی کر رہے ہوں اور ٹیم کو کامیابی بھی ملے۔

مزید پڑھیں:وسیم اکرم اگر بنگلہ دیش کے کوچ یا کپتان ہوتے تو کیا کرتے؟

انہوں نے کہا کہ محنت سے اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔قومی ٹیم کے بیٹر نے کہا کہ سڈنی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔

Related Posts