پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد کا گھیراؤ کرلیا، اضافی فورسز طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور اور پشاور موٹروے سے اسلام آباد جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق صورت حال پر قابو کے لیے پولیس اور رینجرز کے دستے روانہ کر دیے گئے۔

پی ٹی آئی کی طرف سے اسلام آباد سے لاہور اور پشاور کی جانب جانے والی موٹرویز کے داخلی راستوں سمیت مری روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہے اور لوگ ٹول پلازہ سے واپس جا رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 3 اور 4 کے تحت صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ موٹروے اور ایئر پورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں۔

اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں کے علاوہ راولپنڈی میں بھی مختلف مقامات پر احتجاج کیا جارہا ہے اور پرانے ایئرپورٹ روڈ پر احتجاج کے باعث ایئرپورٹ روڈ دونوں اطراف سے بند کر دی گئی۔

جی ٹی روڈ ٹیکسلا میں پی ٹی آئی احتجاج کے باعث مارگلہ چوک پر دونوں اطراف سے ٹریفک جام ہے۔ اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پر روات کے مقام پر پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے بند کر دی گئی۔

Related Posts