سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان کے پی آئی اے کی نجکاری پر بیان سے اتفاق نہیں۔قیصر بنگالی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان کے پی آئی اے کی نجکاری پر بیان سے اتفاق نہیں۔قیصر بنگالی
سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان کے پی آئی اے کی نجکاری پر بیان سے اتفاق نہیں۔قیصر بنگالی

مشہورومعروف ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق وزیرِ اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے قومی ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری پر دئیے گئے بیان سے اتفاق نہیں کرتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت کرتا ہے۔ میری رائے میں قومی ائیر لائن کے اثاثوں کی نجکاری نہیں ہونی چاہئے تاہم ادارے کی انتظامیہ پرائیویٹائز ہوسکتی ہے۔

ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ قومی ائیر لائنز(پی آئی اے) کی انتظامیہ کو حکومت اپنے قواعد و ضوابط اور اصلاحات کے تحت نجکاری کے عمل سے گزار سکتی ہے جبکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ کے الیکٹرک کی تباہی سے کچھ سیکھے۔

ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی طرز پر قومی اداروں کی اندھا دھند نجکاری نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اس کے نتیجے میں ملک بھر میں نت نئے مافیاز جنم لیں گے جو بالآخر ملک کے لیے مشکلات پیدا کرنے کا سبب بنیں گے۔ 

Related Posts