اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نےاستعفیٰ دینے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال میں نے اپنا عہدہ نہیں چھوڑا، تاہم میں طبیعت کی خرابی کے باعث فی الحال ذمہ داری نہیں سنبھال سکتا۔
چیئرمین ایف بی آر خرابئ صحت کے باعث کام پر توجہ نہیں دے پا رہے ۔ شبر زیدی نے چیئرمین شپ کے دوران دو بار چھٹیاں کیں جبکہ آخری بار 31 جنوری کو چھٹی پر گئے۔
شبر زیدی کے ڈاکٹرز نے انہیں ذہنی تناؤ سے دور رہنے کے لیے بیڈ ریسٹ اور آرام کا مشورہ دیا ہے، انہیں گزشتہ برس مئی کے دوران چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر تعیناتی دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے صحتیابی کی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 20 جنوری سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اپنے فرائض سنبھال لیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 12 جنوری کو اپنے پیغام میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ میں آج طبیعت میں بہتری محسوس کر رہا ہوں۔ کراچی کے ایس آئی یو ٹی ہسپتال میں میرا علاج کیا گیا۔
مزید پڑھیں: 20 جنوری سے شبر زیدی کا ایف بی آر میں واپسی کا اعلان