بھارت کی سابق ریاست حیدرآباد کے آٹھویں نظام مکرم جاہ بہادر استنبول میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
انڈین اخبار حیدرآباد کرونیکل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مکرم جاہ بہادر ریاست حیدرآباد کے انڈیا سے الحاق سے قبل اس کے آخری فرمانروا اور ساتویں نظام عثمان علی خان کے پوتے تھے۔
مرحوم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ’ہم یہ بتاتے ہوئے نہایت غمگین ہیں کہ حیدرآباد کے آٹھویں نظام نواب میر برکت علی خان والا شان مکرم جاہ بہادر کا استنبول میں گزشتہ رات انتقال ہو گیا ہے۔‘
میت آمد کے بعد چومحلہ پیلس لے جائی جائے گی۔ آخری رسومات کے بعد ان کی تدفین آصف جاہ کے خاندانی قبرستان میں ہو گی۔
مکرم جاہ حیدرآباد کے آٹھویں نظام ضرور تھے مگر ان کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:بھارتی ریاست کرناٹک میں فاطمہ مسجد کو بند کرنے کا نوٹس، مسماری کی دھمکی
دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ان کی اپنے آبائی وطن میں تدفین کی خواہش کے مطابق ان کے بچے ان کی میت کے ساتھ منگل 17 جنوری کو حیدرآباد پہنچیں گے۔‘