کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر بہو اور بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماں کے قدموں تلے جنت ہے لیکن کچھ لوگ اپنے ہاتھ سے اپنی جنت اجاڑ دیتے ہیں، ماں کی محبت پر بیٹے اور بہو کا ظلم غالب آگیا۔حیدر آبادمیں بیٹے اور بہو نے اپنی والدہ کو کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اور وہ جان کی بازی ہار گئیں۔

پولیس کے مطابق، حیدر آباد کے علاقے گجراتی پاڑے میں پیش آنے والے اس واقعے میں بیٹے اور بہو کے تشدد سے ماں کلثوم جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

کرم میں دوبارہ تشدد کی لہر بھڑک اٹھی، فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر زخمی

متوفیہ کے دوسرےبیٹے سجاد نے بتایا کہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ساس نے بہو کو کچرا پھینکنے سے روکا۔ اس پر بڑے بھائی محمد علی اور اس کی بیوی نے والدہ کو دھکا دے کر تشدد کیا۔ سجاد نے مزید بتایا کہ اس سے پہلے بھی بڑے بھائی اور بہو اپنی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا چکے تھے۔

Related Posts