جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت دعوؤں کے باوجود مہنگائی سمیت روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں ناکام ثابت ہوئی ہے، کمشنری نظام منافع خوروں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔
عملی طور پر سرکاری قیمت کی بجائے کئی گنا زیادہ قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں قیمتوں کے کنٹرول اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
اطالوی فٹبالر نے مسلمان ساتھی کو افطار کا موقع دینے کیلئے خود کو زخمی کردیا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں سید شہزاد مظہر کی قیادت میں ملاقات کیلئے آئے نیشنل کنزیومر موومنٹ سندھ چیپٹر کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔
محمد حسین محنتی نے کہا کہ سندھ میں گرانی بڑھانے کی اصل وجہ نااہل حکومت کی ناقص منصوبہ بندی ہے، مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات تماشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سستے بازار مذاق کے مترادف ہیں، جہاں فوٹو سیشن کے علاوہ غریب عوام کیلئے کچھ نہیں ہے، اس کے مقابلے میں فلاحی تنظیموں کی خدمات لائق تحسین و حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔