اسکول کی محبت، پسند کی شادی کے 10 ماہ بعد شوہر نے نوعمر بیوی کا گلا کاٹ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Husband kills wife in Karachi

کراچی :پسند کی شادی کے 10 ماہ بعد شوہر نے گھریلو ناچاقی پرنوعمر بیوی کا گلا کاٹ دیا،پولیس نے ملزم حسن علی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سپرہائی وے کے قریب حاجی زکریا گوٹھ میں 10ماہ قبل نویں جماعت کی طالبہ نے اپنے دوست سے لاہور ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کی تھی۔

گزشتہ رات جھگڑے کے بعد 17سالہ حسن نے اپنی ہم عمر بیوی کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا۔لڑکی کے اہل خانہ نے بتایاکہ لڑکی کے الگ گھر لینے کے مطالبے پر چند ماہ بعد ہی دونوں میں اختلافات بڑھ گئے تھے اور وہ اپنے گھر واپس آگئی تھی۔

مزید پڑھیں:طالبہ سے زیادتی و قتل کے مجرم کو سزائے موت سنادی گئی

چار دن قبل ہی صلح کے بعد حسن اپنی بیوی کو گھر واپس لے گیا تھا۔ مقتولہ کے والد عبدالمجید کے مطابق جب حسن کے گھر سے ان کی بیٹی کا رشتہ آیا تھا تو 2سال کا وقت مانگا تھا لیکن انہوں نے لاہور جاکر کورٹ میرج کرلی تھی۔ ملیر کینٹ تھانہ پولیس نے ملزم حسن علی کو گرفتار کرلیا ہے۔

Related Posts