راولپنڈی میں فرعون صفت میاں بیوی نے تشدد کرکے 8 سالہ ملازمہ کی جان لے لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں فرعون صفت میاں بیوی نے تشدد کرکے 8 سالہ ملازمہ کی جان لے لی
راولپنڈی میں فرعون صفت میاں بیوی نے تشدد کرکے 8 سالہ ملازمہ کی جان لے لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں فرعون صفت مالکان میاں بیوی نے  ملازمہ پر شدید تشدد کیا جس سے 8 سالہ ملازمہ 6 گھنٹے کوما میں رہنے کے بعد جاں بحق ہو گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں پیش آیا جہاں زہرہ بی بی نامی 8 سالہ بچی نوکرانی کے طورپر گھر میں کام کرتی تھی جہاں اس کے ساتھ مسلسل مارپیٹ کی جاتی تھی۔

ملزمان حسن صدیق اور اس کی اہلیہ نے پالتو قیمتی طوطوں کو پنجرے سے اڑا نے پر معصوم بچی پر طیش میں آ کر شدید تشدد کیا جس سے اس کے جسم سے خون بہنا شروع ہوگیا اور وہ بے ہوش ہوگئی۔

حسن صدیق نامی ملزم بچی کو قریبی ہسپتال میں لے گیا جہاں وہ اسے بے یارومددگار چھوڑ کر موقع  پاتے ہی فرار ہوگیا جس پر ہسپتال کے سیکورٹی عملے نے حسن صدیق کو تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم وہ نہ مل سکا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق زہرہ بی وی کے دائیں رخسار پر تشدد کے نشانات ہیں، بائیں جانب پسلیوں کے نیچے زخم ہیں اور بائیں کلائی پر بھی نشانات کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی کے ثبوت بھی ملے ہیں۔

مرحومہ زہرہ بی بی کے جسم پر بہت سے پرانے زخم بھی موجود ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس پر ظلم و تشدد کافی عرصے سے جاری تھا۔ تقریباً 6 گھنٹے کوما میں رہنے کے بعد زہرہ بی بی انتقال کر گئی۔

پولیس نے حسن صدیق اور اس کی بیوی کو زہرہ کی وفات کے بعد گرفتار کر لیا ہے جبکہ دونوں میاں بیوی پر قائم مقدمے میں ابھی تک قتل کی دفعات کا اضافہ نہیں کیا گیا۔ 

Related Posts