کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئررہنما مولانا عباس انصاری انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئررہنما مولانا عباس انصاری انتقال کر گئے
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئررہنما مولانا عباس انصاری انتقال کر گئے

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئررہنما اور اتحاد المسلمین کے چیئرمین مولانا محمد عباس انصاری 86 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر فانی دنیا کو خیر بادکہہ گئے۔

مولانا عباس انصاری کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین بھی تھے۔ مولانا عباس انصاری کی نماز جنازہ میں نماز ظہر کے بعد ہزاروں افراد نے شرکت کی ان کی میت کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں زیڈی بل سرینگر میں انکے آبائی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کیاگیا۔

مولانا عباس انصاری کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ آج صبح سرینگر کے علاقے نواکدل میں واقع اپنی رہائش گاہ پرانتقال کرگئے ہیں، مولانا عباس انصاری کافی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ دو دنوں سے ان کی طبیعت ناساز تھی۔

نجف کے مشہور مدرسے کے سابق طالب علم مولانا عباس انصاری نے 1962میں عراق میں تعلیم کے حصول کیلئے ایک دہائی تک قیام کے بعد مقبوضہ کشمیر واپسی پر انجمن اتحاد المسلمین کی بنیاد رکھی۔عباس انصاری محاذ رائے شماری سے وابستہ آخری سیاستدان تھے۔

مولانا عباس انصاری نے کشمیریوں کے حقوق کے لیے اپنی انتھک جدوجہد کے دوران کئی برس جیلوں میں گزارے، 1987میں عباس انصاری مسلم یونائیٹڈ فرنٹ کے بانی کنوینر بنے جس نے مقبوضہ کشمیر کا سیاسی منظرنامہ بدل دیا۔

مزید پڑھیں:ایران میں حالیہ مظاہروں میں ملوث 300افراد پر فرد جرم عاید

مولانا عباس انصاری اسلام کے روحانی پہلوں پر متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ جیل میں قید کے دوران لکھی گئی ان کی سوانح عمری خارِ گلستان یعنی باغ کا کانٹا 2018 میں ریلیز ہوئی۔جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ مل کر کل جماعتی حریت کانفرنس کے پلیٹ فارم سے جدوجہد آزادی کا آغاز کیا۔

Related Posts