واشنگٹن: امریکا میں سمندری طوفان ای این نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 109 تک جا پہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان ای این سے سب سے زیادہ امریکی ریاست فلوریڈا متاثر ہوئی جہاں مختلف مقامات سے 55 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ طوفان کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ حالی کا شکار ہے۔
بھارتی پولیس کا مسلمانوں پر سرِ عام درخت سے باندھ کر تشدد
سمندری طوفان ای این سے متاثرہ مختلف علاقوں میں لاکھوں صارفین بجلی نہ ہونے سے پریشان ہیں۔متعدد سڑکیں پانی میں بہہ جانے کے باعث ذرائع آمدورفت کے ساتھ ساتھ ٹرینوں اور ہوائی جہازوں کی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔
امریکا کی جو بائیڈن حکومت نے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔صدر نے اپنی اہلیہ جل بائیڈن کے ہمراہ فلوریڈا کے دورے میں طوفان سے متاثرہ افراد کو تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا یقین دلایا ہے۔
گزشتہ روز ماہرینِ موسمیات نے بھی امریکی شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ طوفان آئندہ کچھ روز میں وسطی امریکا اور میکسیکو کا رخ کرسکتا ہے۔ وسطی امریکا کے لوگوں کو طوفان کا قریب سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ رواں سیزن کے دوران کم و بیش 9 ٹروپیکل طوفان اورسمندر میں 5 بڑے طوفان بن چکے ہیں جن میں سے فیونا اور ای این زیادہ شدت اختیار کرتے ہوئے کیٹگری 4 یعنی 130 سے 156 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرچکے ہیں۔