کراچی: پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینئر فنکار اور مشہور اداکار ہمایوں سعید نے فہد مصطفیٰ کے پروگرام جیتو پاکستان میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ جیتو پاکستان میں شرکت کرکے ہم نے بہت سارا ہلا گلا کیا اور براہِ راست ناظرین و سامعین کی غیر موجودگی میں بھی اچھی خاصی سرگرمی دیکھنے میں آئی۔
اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ فہد مصطفیٰ کی شو کے دوران توانائی ناقابلِ بیان رہی جبکہ میں پشاور کے ساتھ ہونے والے میچ میں بھی ان سے توقع کر رہا ہوں کہ ہم بے حد اچھا وقت گزاریں گے جبکہ جیتو پاکستان لیگ کا حصہ بن کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔
Had lots of fun at Jeeto Pakistan today. Great energy even without the live audience. Fahad's energy level is obviously always unmatchable! Looking forward to our match with Peshawar tomorrow and hoping to have a lot more fun. Glad to be part of the Jeeto Pakistan league pic.twitter.com/XIkD3mBvTw
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) April 25, 2020