ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور ایک منکسر المزاج انسان ہیں۔اداکار ہمایوں سعید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمایوں سعید کا میجر جنرل آصف غفور کے نام پیغام اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردِ عمل
ہمایوں سعید کا میجر جنرل آصف غفور کے نام پیغام اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردِ عمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فلمسٹار اور ڈرامہ ایکٹر ہمایوں سعید نے میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ ملاقات کا حال سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے شیئر کیا جس کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ہمیشہ یادگار رہتی ہے جبکہ وہ اتنے منکسر المزاج اور خوش طبع انسان ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ میجر جنرل آصف غفور میڈیا کے نمائندگان کے لیے ایک عزت و احترام کا رویہ رکھتے ہیں جبکہ ہماری دُعا ہے کہ خدا انہیں بہترین صحت اور خوشیاں عطا فرمائے۔ 

دوسری جانب ترجمان پاک فوج  میجر جنرل آصف غفور نے ہمایوں سعید کے ٹویٹ کا ردِ عمل دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلح افواج میں قوم کا اعتماد اور تعاون ہمارا فخر ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ایک ویڈیو کا لنک شیئر کرتے ہوئے  کہا کہ آپ نے میرے ساتھ آئی ایس پی آر کی پروڈکشن دیکھی، اور مجھے معلوم ہے کہ آپ اس سے متاثر ہوئے۔ 

https://twitter.com/peaceforchange/status/1199083228323307521

 

Related Posts