پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار ہمایوں سعید نے نئی پاکستانی فلم ”قائدِ اعظم زندہ باد“ کا پوسٹر جاری ہونے پر فہد مصطفیٰ کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار فہد مصطفیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ پوسٹر زبردست لگ رہا ہے، فہد مصطفیٰ اور فلم کی کاسٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔
اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ ماہرہ خان، فہد مصطفیٰ، نبیل قریشی، فضا اور دیگر فلم کی کاسٹ پوسٹر جاری ہونے پر مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ فلم کیلئے ہمایوں سعید نے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
The poster looks great! Congratulations guys, wishing you and the rest of the team all the best @fahadmustafa26 @TheMahiraKhan @nabeelqureshi @fizza999 #quaideazamzindabad pic.twitter.com/l6gpmwlXBI
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) June 8, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر فنکار ہمایوں سعید نے فہد مصطفیٰ کے پروگرام جیتو پاکستان میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر1 ماہ قبل اپنے پیغام میں اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ جیتو پاکستان میں شرکت کرکے ہم نے بہت سارا ہلا گلا کیا اور براہِ راست ناظرین و سامعین کی غیر موجودگی میں بھی اچھی خاصی سرگرمی دیکھنے میں آئی۔
مزید پڑھیں: ہمایوں سعید کا جیتو پاکستان میں شرکت پر خوشی کا اظہار