سانگھڑ: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے۔ او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ کےضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر ملے ہیں۔ کنویں پر26 جون 2022 سےتیل و گیس کی دریافت کے لیے کام کا آغاز کیا تھا۔
ریلوے کو بینکوں میں پڑے 10کروڑ مل گئے، خواجہ سعد رفیق
چک 5 کے ڈیم ساؤتھ بلاک میں کنویں پر 3400 میڑ گہرائی تک کھدائی کی گئی۔ کنویں سے 1.30 ملین معکب فٹ گیس یومیہ اور 2 ہزار بیرل خام تیل کے ذخائر ملے ہیں۔
قبل ازیں اکتوبر میں بھی او جی ڈی سی ایل نے پنجاب میں تیل کے ذخائر دریافت کیے تھے۔
یہ دریافت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو توانائی کی کمی کا سامنا ہے، کیونکہ اس کے ذخائر مسلسل کم ہو رہے ہیں، جب کہ ملک ایندھن کے کارگو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔