اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لئے مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی اور راجا پرویز اشرف نے اہم ملاقات کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے پی ڈی ایم متحرک ہوگئی ہے، دیگر جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ آپس میں ملاقاتوں کے سلسلے تیز ہوگئےہیں۔
اسی حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں فیصل کرہم کنڈی، مولانا لطف الرحمان، مفتی ابرار احمد سمیت دیگر موجود تھے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سینٹ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق مشاورت کی گئی، جبکہ اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے متعلق حکمت عملی طے کرلی گئی ہے، جب کہ ملاقات میں لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو عمران نیازی نے 2 وقت کی روٹی سے محروم کر دیاہے، شاہد خاقان عباسی