ورلڈ بینک نے پاکستان کو کس طرح لوٹا؟ عالمی میڈیا کالم پر فواد چوہدری کا ردِ عمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ بینک نے پاکستان کو کس طرح لوٹا؟ عالمی میڈیا کالم پر فواد چوہدری کا ردِ عمل
ورلڈ بینک نے پاکستان کو کس طرح لوٹا؟ عالمی میڈیا کالم پر فواد چوہدری کا ردِ عمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی میڈیا کے ایک کالم کا لنک شیئر کیا جس کا عنوان ہے کہ ورلڈ بینک ثالثین نے پاکستان کو کس طرح لوٹا؟

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جس کالم کا لنک شیئر کیا ہے، اس کے مصنف جیفری ڈی سیچس ہیں جنہوں نے پروجیکٹ سنڈیکیٹ نامی جریدے میں شائع کالم میں ورلڈ بینک پر پاکستان کے ساتھ لوٹ مار کا الزام عائد کیا ہے۔

عالمی میڈیا کالم نگار  کے مطابق ورلڈ بینک کے نام نہاد ثالثی طریقہ کار میں امیر ممالک غریب ریاستوں کی قیمت پر دولت بنانے میں مصروف ہیں جبکہ اس ضمن میں تازہ ترین دھوکا پاکستان کے ساتھ کیا گیا ہے۔

کالم نگار کے مطابق حکومتِ پاکستان کی طرف سے 5.9 ارب ڈالر کی رقم دو گلوبل مائننگ کمپنیز کو دی گئی جو ایک ایسے پروجیکٹ کے لیے تھی جسے نہ کبھی منظوری دی گئی اور نہ ہی اس پر کبھی عمل درآمد ہو سکا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور حکومتِ ناروے سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 

 فواد چوہدری نے ناروے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے 4 روز قبل ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ ناروے کو مسلمانوں کی بجائے شدّت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

 اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی طرف سے قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔

مزید پڑھیں: ناروے کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔فواد چوہدری

Related Posts