سوال:
ماں اور باپ دونوں وفات پا چکے ہیں، باپ کی میراث میں پچاس لاکھ روپے کی ایک پراپرٹی ہے، جبکہ وارثوں میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ اب باپ کی اس پراپرٹی میں تمام وارثوں کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟
شاہجہان، کراچی
جواب:
شریعت مطہرہ کے بتائے ہوئے اصولوں کی روشنی میں اس جائیداد کی جتنی اماونٹ ہے، یعنی پچاس لاکھ روپے، اس کے ابتدائی طور پر ٹوٹل پانچ حصے بنیں گے، یعنی دس دس لاکھ روپے کے پانچ حصے کر دیے جائیں گے۔
اب ان پانچ حصوں میں سے ایک ایک بیٹی ایک ایک حصہ ملے گا اور باقی دو حصے بیٹے کو ملیں گے۔ یعنی ہر بیٹی کو دس لاکھ روپے ملیں گے، جبکہ بیٹے کے حصے میں بیس لاکھ روپے آئیں گے۔ و اللہ اعلم بالصواب۔