پنجاب کی مریم نواز حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ دھی رانی پروگرام کے تحت 1500 اجتماعی شادیوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ عوام کو آگہی دی جارہی ہے کہ شادی کے خواہش مند افراد یا اہلِ خانہ آن لائن درخواست کیسے جمع کراسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے تحت دھی رانی پروگرام میں مزید 1500 شادیوں کی تیاری جاری ہے، جس کیلئے شادی کے خواہش مند افراد نے درخواستیں جمع کرانا شروع کردی ہیں۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ درخواستیں آن لائن پورٹل پر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
پنجاب کے شہری دھی رانی پروگرام کیلئے درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ضلعی آفس میں بھی جمع کراسکتے ہیں۔ پنجاب دھی رانی پروگرام کے بارے میں معلومات کیلئے 1312 ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو دھی رانی پروگرام میں درخواست کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔
درخواست جمع کرانے کا طریقہ:
ویب سائٹ وزٹ کریں:
cmp.punjab.gov.pk
یہ آن لائن درخواست دینے کیلئے پنجاب حکومت کی آفیشل ویب سائٹ ہے۔ فارم فل کرکے آن لائن ویب سائٹ پر ہی جمع کرایا جاسکتا ہے۔
اہلیت کا معیار
-
- لڑکیاں جو یتیم / بے سہارا / معذور / معذور افراد کی بیٹیاں ہیں، جن کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہو۔
- درخواست دہندہ دلہن کا والد، والدہ یا سرپرست ہو سکتا ہے یا خود دلہن ہو سکتی ہے۔
- درخواست دہندہ پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔
- اگر زیادہ درخواستیں موصول ہوتی ہیں تو درخواست دہندگان کا انتخاب الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔
(غیر شادی شدہ ہونے کا بمع اجتماعی شادی تقریب میں شرکت کے لیے آمادگی) بیانِ حلفی
درخواست دہندگان کی اہلیت کی تصدیق کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھروں کا دورہ کریں گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
پروگرام کے فوائد
پنجاب حکومت 1 لاکھ روپے کی سلامی بینک آف پنجاب کے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے دے گی۔
شادی کی تقریب میں 20 مہمانوں کیلئے کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔
فرنیچر، کپڑے، برتن اور دیگر گھریلو اشیاء بطور تحفہ دی جائیں گی۔
یہ پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر غریب اور مستحق خاندانوں کیلئے شروع کیا گیا ہے۔