مریم نواز کی اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، بلاسود قرض کیلئے درخواست دینے کا مکمل طریقہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنی چھت اپنا گھر
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار سامنے آگیا ہے، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو جلدی جلدی گھر بنا کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کا اعلان کیا، جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت بلا سود قرض کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ درخواست دینے کا مکمل طریقہ مندرجہ ذیل ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ

سب سے پہلے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت درخواست دینے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ویب سائٹ کا وزٹ کریں جس کا لنک https://acag.punjab.gov.pk/ ہے۔

پہلے ہی صفحے پر اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کا رابطہ نمبر 09100-0800 دیا گیا ہے، تاہم یہ نمبر کسی بھی سوال کی صورت میں نوٹ کرلیں۔ درخواست دینے کیلئے ویب پیج کے اوپری دائیں حصے پر دئیے گئے رجسٹر کے نیلے رنگ کے بٹن پر کلک کریں۔

رجسٹر پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک فارم کھل جائے گا جس میں آپ کو اپنا مکمل نام، قومی شناختی کارڈ نمبر، ولدیت یا زوجیت، والد یا شوہر کا شناختی کارڈ نمبر درج کرنا اور  جنس کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اپنا ای میل ایڈریس بھی درج کریں اور موبائل نیٹ ورک کا نام بھی بتائیں۔اس کے علاوہ اپنے ڈویژن، ضلع، تحصیل اور رہائشی شہر کا نام بھی درج کریں۔

اس کے بعد سامنے آنے والی فیلڈز میں جو دئیے گئے فارم کے اسی پیج پر دستیاب ہیں، آپ کو اپنے کسی پاس ورڈ کا انتخاب کرنا ہے جو آپ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کی ویب سائٹ پر لاگ اِن کرنے کیلئے استعمال کرسکیں گے۔ لاگ اِن کرنے کے بعد ہی بلا سود قرض کیلئے درخواست دی جاسکے گی۔پاس ورڈ یاد رکھنے کیلئے کسی ڈائری وغیرہ میں نوٹ کرلیں۔

جیسے ہی آپ رجسٹر کے بٹن پر کلک کریں گے، ویب سائٹ آپ کو بہت مختصر وقت کیلئے رجسٹریشن مکمل ہونے کا پیغام دے گی اور آپ پہلی اسکرین پر واپس لوٹ جائیں گے جہاں سے آپ نے رجسٹر کے بٹن پر کلک کیا تھا۔ یہاں آپ نے رجسٹر کی بجائے لاگ اِن پر کلک کرنا ہے، جو رجسٹر کے برابر میں ہی موجود ہے، اس لیے اس کا اسکرین شاٹ شامل نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد نئی اسکرین سامنے آئے گی۔

یہاں آپ کو پہلے بٹن پر لازمی کلک کرنا ہے جہاں یہ تحریر ہے کہ میں پنجاب، پاکستان کا مستقل رہائشی ہوں اور دوسرے پر بھی لازمی کلک کریں جس میں کہا گیا ہے کہ میری ملکیت میں کوئی گھر نہیں۔ اگر آپ یہاں کلک نہیں کرسکتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس اسکیم کے اہل نہیں، کیونکہ یہ پنجاب کے مستقل رہائشی اور بے گھر افراد کیلئے بنائی گئی اسکیم ہے۔

تیسرے آپشن کا انتخاب اسی وقت کریں جب یہ آپ کیلئے درست ہو، اس کے مطابق آپ کے پاس شہری علاقے میں 5 مرلے یا پھر دیہی علاقے میں 10 مرلے کا پلاٹ ہونا چاہئے۔ اگر پلاٹ نہیں ہے  تو آپ یہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ آخر میں اپنی معلومات کی تصدیق کیلئے ٹک کردیں، یعنی اس جگہ تمام ہی آپشنز پر آپ کا ٹک کرنا لازمی ہے، اس کے بغیر فارم آگے نہیں بڑھے گا۔

آگے آنے والی اسکرین پر اپنی فراہم کردہ معلومات کاجائزہ بھی لینا ہے اور بہت سی فیلڈز میں نئی معلومات بھی داخل کرنی ہیں، جس کے پہلے اسکرین شاٹ میں دی گئی معلومات کو تبدیل نہیں کیاجاسکتا، اسی طرح آگے بھی متعدد فیلڈز ہیں جہاں معلومات اپ ڈیٹ نہیں ہوسکتی۔

یہاں یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ جو فیلڈز آپ کو اوپر نظر آرہی ہیں، یہ تمام آپ پہلے پر کرچکے ہیں، اس لیے ان پر نظر ثانی کرنے کے بعد آگے بڑھ جائیں، لیکن اگلے اسکرین شاٹ میں، جو اسی صفحے کا ہے، آپ کو نئی فیلڈز نظر آئیں گی جن میں سے کچھ آپ پہلے پر کرچکے ہیں، لہٰذا انہیں نظر ثانی یا اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہاں آپ کو مزید معلومات داخل کرنا ہوں گی۔

متبادل موبائل نمبر، تاریخ پیدائش اور ازدواجی حیثیت درج کرنے کے بعد اگلی فیلڈ پیشگی قرض کی ہے لیکن اس سے مراد پیشگی قرض کی بجائے پہلے سے لیا گیا قرض ہے جو آپ نے بینک وغیرہ سے لے رکھا ہو، اس سوال کے جواب پر آپ کو قرض دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیاجاسکتا ہے، اس لیے اس کا جواب سوچ سمجھ کر، لیکن بالکل ٹھیک ٹھیک دیں۔

آگے آنے والی چاروں فیلڈز یعنی ڈویژن، ضلع، تحصیل اور شہر آپ پہلے ہی درج کرچکے ہیں، اس لیے نظر ثانی کے بعد آگے بڑھ جائیں۔ اگلی فیلڈ میں اپنا مکمل موجودہ پتہ لکھیں اور اگر آپ کا مستقل پتہ بھی یہی ہو تو اگلے سوال پر ٹک کردیں۔ ایسا نہ ہو تو مستقل پتہ الگ سے لکھیں۔ جائیداد کی معلومات دینے کیلئے آگے کا اسکرین شاٹ ملاحظہ کریں۔

محولہ بالا اسکرین شاٹ میں دی گئی فیلڈز میں پلاٹ کا سائز منتخب کریں۔ ملکیت کی قسم، ڈویژن، ضلع، تحصیل اور شہر کا نام لکھین۔ اس کے علاوہ پلات کا مکمل پتہ اور کوئی قریبی جگہ بھی بتائیں تاکہ پلاٹ کی درست جگہ کا تعین کیا جاسکے۔آگے کی فیلڈز میں ملازمت کی حیثیت، اپنا پیشہ، ملازمت کا شہر، ملازمت کا شعبہ، ملازمت یا کاروبار کی تفصیل (بصورت سیلف ایمپلائڈ)، ماہانہ آمدنی، آمدنی کی قسم، رہائشی حیثیت وغیرہ کا بھی اندراج کریں۔

یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ تفصیلات برائے ملازمت یا کاروبار کی فیلڈ میں تفصیلات آپ کو اسی صورت میں لکھنی ہیں جب آپ نے درخواست گزار کی ملازمت کی حیثیت کی فیلڈ میں سیلف ایمپلائڈ لکھا ہو۔ بصورتِ دیگر اس فیلڈ کو خالی رہنے دیں۔ پھر اپنی ماہانہ آمدنی کا انتخاب کریں۔ بزنس، پنشن، رینٹ یا سیلری میں سے آمدنی کی قسم کا بھی انتخاب کریں۔

درخواست گزار کی رہائش کی حیثیت کی فیلڈ میں فیملی شیئرنگ یا رینٹل میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ انگریزی نہ جاننے والوں کیلئے یہ آگہی دیتے چلیں کہ اگر آپ کرایہ دار ہیں تو رینٹل اور اگر اہلِ خانہ کے ساتھ شراکت داری میں رہائش پذیر ہیں تو فیملی شیئرنگ کا انتخاب کیاجاسکتا ہے۔ اس کے بعد اسی صفحے کا آخری اسکرین شاٹ ملاحظہ کریں، جس کیلئے کہیں کلک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آخر کی فیلڈ میں 500کے بی تک کے سائز کی اپنی ایک پاسپورٹ سائز تصویر جو اسکین شدہ ہو، فارم میں اپ لوڈ کریں جس کیلئے جے پی جی یا پی این جی فارمیٹ کا انتخاب کیاجاسکتا ہے۔ سیو اینڈ نیکسٹ پر کلک کرنے سے قبل اپنی مہیا کی گئی معلومات کو ایک بار دیکھ ضرور لیں۔جیسے ہی آپ گرین بٹن پر کلک کریں گے تو پوچھا جائے گا کہ کیا آپ یہ ریکارڈ سیو کرنا چاہتے ہیں؟ اوکے پر کلک کردیں۔

Related Posts