’شوہر کو کیسے قتل کریں‘، مضمون لکھنے والی نینسی بروفی نے اپنے شوہر کو کیوں قتل کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کسی کے بھی وہم و گمان میں نہیں ہوگا کہ رومانوی ناول لکھنے والی معروف مصنفہ نینسی بروفی ایک دن ’شوہر کو کیسے قتل کریں‘ جیسے موضوع پر مضمون لکھنے کا فیصلہ کریں گی۔

انہوں نے صرف مضمون ہی نہیں لکھا بلکہ حقیقت میں 2018 میں اپنے شوہر کو قتل کردیا تھا۔

حال ہی میں ’ہاؤ ٹو مرڈر یؤر ہزبینڈ‘ کے ٹائٹل سے ایک فلم ریلیز ہوئی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناول نگار نینسی بروفی نے اپنے شوہر کو قتل کردیا تھا۔

نینسی کو ستمبر 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا، ان پر سیکنڈ ڈگری قتل کا الزام لگایا گیا تھا اور سات ہفتوں تک مقدمے کی سماعت کے بعد انھیں مئی 2022 میں قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔

نینسی نے شوہر کو کیوں قتل کیا؟

کئی مواقع پر خاتون کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے، تاہم کئی مواقع پر پولیس کو مجرمہ کے خلاف اچھے ثبوت بھی ملے اور پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ خاتون نے اپنے شوہر کو تقریبا 15 لاکھ ڈالر کی انشورنس کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ان سالوں میں نینسی کرمپٹن بروفی اور ان کے شوہر سخت مالی مشکلات سے گزر رہے تھے اور ان کے شوہر نے اپنی انشورنس بھی کرا رکھی تھی، جس وجہ سے بیوی نے اپنے ہی شوہر کو پیسوں کی لالچ میں قتل کیا۔

قید
نینسی بروفی کو 2022 میں عمر قید کی سزاسنائی گئی تھی اور وہ آج بھی ولسن ویل، اوریگون کی ایک جیل میں قید ہیں۔

بروفی کا موقف

بروفی کا مؤقف تھا کہ میں نے اپنے شوہر کا قتل نہیں کیا بلکہ ہم دونوں تو ریٹائرمنٹ کے بعدملنے والی رقم سے مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہے تھے۔

کچھ لوگوں کا ایسا خیال بھی ہے کہ یہ ڈکیتی کے دوران کیا گیا قتل بھی ہوسکتا ہے۔

وہ اب کہاں ہیں؟

نینسی بروفی 2018 کے بعد سےاب تک جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

Related Posts