یوٹیوب پر لاتعداد موضوعات پر ویڈیوز موجود ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ کسی بھی موضوع کی ویڈیو وائرل کی جاسکتی ہے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ وائرل ویڈیوز بھی کم و بیش ہر موضوع پر مل جاتی ہیں۔
بھارتی یوٹیوبر اروند کا کہنا ہے کہ آپ کسی بھی ایسے موضوع کو یوٹیوب پر جا کر سرچ کریں تو پہلے ہی صفحے پر میری ویڈیو کہیں نہ کہیں رینک کرتی ہوئی نظر آئے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یوٹیوب پر کسی بھی موضوع کی ویڈیو کو وائرل کرنا ممکن ہے۔
ہوٹیوبر اروند کا کہنا ہے کہ ایک سافٹ وئیر وِڈ آئی کیو کی مدد سے یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز وائرل کی جاسکتی ہیں۔ یہ سافٹ وئیر اینڈرائڈ موبائل یا آئی فون پر آسانی سے انسٹال کیاجاسکتا ہے اور گوگل کے پلے اسٹور پر بھی باآسانی دستیاب ہے۔
وِڈ آئی کیو پر گوگل آئی ڈی یا جی میل کے ذریعے لاگ اِن اور رجسٹر ہوا جاسکتا ہے اور اس کے بعد یہ ایپ آپ ڈیلی آئیڈیاز کے سیکشن میں ہر روز آپ کے چینل کے حوالے سے ویڈیو بنانے کا کوئی نہ کوئی ٹاپک فراہم کرے گی۔ ہر روز آپ کو یہاں سے 3 موضوعات ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کوئی بھی ویڈیو بناتے ہیں، اس سے قبل اسی موضوع کو یوٹیوب پر سرچ کریں تو وِڈ آئی کیو آپ کو سرچ والیوم اور کمپیٹیشن لیول بتائے گا یعنی کتنے لوگ اس ویڈیو کو سرچ کر رہے ہیں اور مقابلے کی سطح کیا ہے، یعنی کتنے لوگ مقابلے پر ہوں گے؟
جس بھی کی ورڈ کا سرچ والیم زیادہ ہو، وہی آپ کو اپنی ویڈیو کے ٹائٹل میں شامل کرنا ہے۔ یوٹیوبر اروند نے کہا کہ اپنی پہلے سے پوسٹ کی گئی ویڈیوز دیکھیں اور ان کو وِڈ آئی کیو کی مدد سے آپٹیمائز کریں۔ جو ٹائٹل وِڈ آئی کیو بتاتا ہے، وہ ایس ای او کے حساب سے آپٹیمائز کیا گیا ہوتا ہے۔
اسی سافٹ وئیر میں دئیے گئے تمام آپشنز کو استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب چینل کو تیزی سے گرو کیا جاسکتا ہے۔ یوٹیوبر اروند نے کہا کہ جب آپ آپشنز کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیو آپٹیمائز کرلیں گے تو بہت امکانات ہیں کہ آپ کی ویڈیوز ایک ایک کرکے وائرل ہونا شروع ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ یوٹیوب کی ویڈیو کو وائرل کرنے کیلئے وِڈ آئی کیو کے فری آپشنز کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے، لیکن بہترین نتائج کیلئے پرو ورژن خرید لینا بہتر رہتا ہے، جس کی قیمت اس وقت 24.50ڈالر ماہانہ ہے ، جس میں اے آئی کوچنگ سمیت دیگر اہم آپشنز بھی شامل ہیں۔