پاکستان میں پے پال کا اکاؤنٹ کیسے بنایا جاسکتا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پے پال ایک آن لائن رقم کی ادائیگی کا نظام ہے جو صارفین کو رقم بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل بناتا ہے،لیکن پاکستان میں پے پال نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب اُن کیلئے خوشخبری ہے وہ بھی پے پال کے ذریعے رقم بھیج سکیں گے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حال ہی میں پاکستان میں پے پال اور سٹرائپ کے اجراء اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے دیگر اقدامات کے حوالے سے وزارت آئی ٹی کی جانب سے ڈیزائن کیے گئے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے۔ وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کے ساتھ پلان شیئر کیا۔

اس منصوبے میں آئی ٹی کی برآمدات کو بڑھانا، آئی ٹی کارپوریٹ ڈیبٹ کارڈز کو برقرار رکھنے والے کھاتوں میں آسانی سے رقم کی روانی کو ممکن بنانا، ٹیکس کے مسائل کو ہموار کرنا اور آئی ٹی برآمد کنندگان میں 5 بلین ڈالر کا اضافہ کرنے کے لئے 200،000 اافراد کو آئی ٹی کی تربیت دینا ہے۔

سیف نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ “PayPal اور Stripe کو پاکستان لائیں اور 500,000 فری لانسرز کے لیے کام کرنے کی جگہیں قائم کریں تاکہ ان کی صلاحیت کو سالانہ $3 بلین تک بڑھایا جا سکے۔” اس منصوبے میں ملک بھر میں رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان میں اسٹار لنک کا آغاز بھی شامل ہے۔

پے پال اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ

پے پال کی آفیشل ویب سائٹ جائیں۔

آپ کو ذاتی یا کاروباری اکاؤنٹ جو بھی بنانا ہے اس کا انتخاب کریں۔

اپنے کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات معلومات فراہم کریں۔

ایمریٹس آئی ڈی کی تفصیلات درج کریں۔

ای میل آئی ڈی کی تصدیق کریں۔

اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کریں۔

آپ کا پے پال اکاؤنٹ کھولنے کا کیا مقصد ہےوہ واضح طور پر بتائیں۔

Related Posts