پنجاب حکومت کے کاروبار کارڈ سے فائدہ اٹھانے کا کیا طریقہ ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ریڈیو پاکستان

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کیلئے”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم“پر اتفاقِ کیا گیا۔ جس کی تفصیلات کے مطابق بزنس کارڈ اسکیم کے تحت ایک سے 10 لاکھ روپے تک لون دیا جائے گا۔

مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم“ کے تحت 3 کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

حاملہ خاتون کے دھماکے دار ڈانس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی، دیکھئے ویڈیو

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے اسمال اور میڈیم لون اسکیم کے لیے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اسمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

بڑے شہروں میں اسمال اور میڈیم انڈسٹری کے لیے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ منتخب تجارتی سیکٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر قرضے دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا۔ ”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم ”کے تحت 5 سال تک قرض ادا کرنا ہوگا۔

کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10ایریاز میں ادائیگی کے لیے استعمال نہیں ہوسکے گا۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی اسٹارٹ اپ کے لیے ترجیحاً لون مل سکے گا۔ وزیراعلیٰ  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بزنس کارڈ اور”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم“سے متعلق اموراور تجاویز پر غور کیا گیا۔

Related Posts