پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ زارا نور عباسی کتنے برس کی ہو گئیں؟
اداکارہ زارا نور عباسی کتنے برس کی ہو گئیں؟

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹرری کی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی 30ویں سالگرہ مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

زارا نور عباس فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں نے کہا کہ میں آج 30 برس کی ہوگئی ہوں، مجھے خدا پر پہلے سے زیادہ یقین ہے، مجھے اب معجزات پر پہلے سے زیادہ یقین ہوگیا۔

زارا نور عباس کا اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر دیئے گئے پیغام میں کہنا ہے کہ آج میری زندگی کے 30 سال مکمل ہونے پر میرا اللّٰہ پر یقین مزید پختہ ہوگیا ہے۔

 

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیسا کہ یہ حقیقت ہے کہ رحم دلی جیت جاتی ہے لہٰذا آج میں اپنے ماضی کی غلام نہیں لیکن اب اپنے احساسات و جذبات کی فخریہ مالک ہوں جن سے میں گزری اور آگے بھی گزروں گی۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر وضاحت دے دی

اداکارہ نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ پچھلے سال نے مجھے انسانیت کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے اور آج میں اپنی اہمیت رکھنے والوں کے پاس ہونے پر بہت مطمئن ہوں۔

زارا نور عباس نے مداحوں کو بتایا کہ میں اپنے آپ سے مطمئن ہوں، مجھے 30 سال کا لمبا عرصہ یہ جاننے میں لگا کہ ایک چیز بھی میرے اختیار میں نہیں۔

اداکارہ  نے مزید کہا کہ اس لیے میں اپنا سب کچھ خدا کے نام کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے وہاں لے جائے جو اُس کی مرضی ہو۔

Related Posts