ایران کے پاس کتنے میزائل ہیں؟ کیا وہ لمبی جنگ لڑ سکتا ہے؟ معلوماتی رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو الجزیرہ

گزشتہ جمعے سے ایران اور اسرائیل کے درمیان گھمسان کی فضائی جھڑپیں شدید ہو گئی ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔

العربیہ کے مطابق ایران روزانہ کم از کم 100 میزائل داغ رہا ہے، جبکہ اسرائیل نے بھی کئی تباہ کن حملے کیے ہیں، جن میں ایران کے میزائل گودام، دفاعی نظام اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس صورتحال نے ماہرین کو یہ سوال اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے کہ یہ جنگ کتنے دن تک جاری رہ سکتی ہے، خاص طور پر جب اسرائیل نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ اس کارروائی کا دورانیہ کیا ہوگا۔

3000 سے کم ہو کر 2000 میزائل

اسرائیلی خفیہ اداروں کے اندازوں کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں ایران کے سینکڑوں بیلسٹک میزائل اور کئی لانچنگ پلیٹ فارم تباہ ہو چکے ہیں، جس سے ایران کے میزائلوں کی تعداد کم ہو کر تقریباً 3000 سے 2000 کے قریب رہ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے باعث ایران کی وہ صلاحیت بہت کمزور ہو گئی ہے، جس کے تحت وہ بڑی تعداد میں اور طویل فاصلے تک میزائل داغ سکتا تھا۔ خاص طور پر اس لیے بھی کہ ایرانی اعلیٰ فوجی قیادت کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے میدانِ جنگ کی قیادت میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔

جنگ کا ممکنہ دورانیہ

اگر اسرائیلی خفیہ اداروں کے اندازے درست ہوں کہ ایران کے پاس اب تقریباً 2000 میزائل باقی ہیں، اور وہ روزانہ 100 میزائل فائر کرتا ہے، تو یہ مہم تقریباً 20 دن تک جاری رہ سکتی ہے بشرطیکہ کوئی بین الاقوامی مداخلت اس جنگ کو رکوانے میں کامیاب نہ ہو۔

Related Posts