رواں سال کتنے لاکھ نوجوان پاکستان چھوڑ گئے؟ اور کیوں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈیلی ٹائمز

رواں سال 7 لاکھ سے زائد نوجوان پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے، انجینئرز، ڈاکٹرز، ہنرمند سب بہترین معیار زندگی اور محفوظ مستقبل کیلئے بیرون ملک جانے کے راستوں پر گامزن ہیں۔

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال پاکستان سے اب تک 7 لاکھ سے زائد نوجوان بیرون ملک جاچکے ہیں، نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ملک میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے۔

اعداد و شمارکے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر انجینئرز، ڈاکٹرز، ہنرمند افراد بہترمعیار زندگی اور محفوظ مستقبل کیلئے ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور ہیں۔

نوجوانوں نے کہا کہ اپنے پیاروں اور رشتہ داروں سے دور جانے پر ہمیں خوشی نہیں بلکہ ہماری مجبوری ہے، وطن میں امید کی کرن نظر آئے تو کون بیرون ملک جائے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ کم اجرتیں، محدود وسائل اور معاشی بحرانوں کے باعث نوجوانوں کو مستقبل تاریک نظر آتا ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Related Posts