انگلش فٹ بال کلب چیلسی کو خریدنے کے لیے سب سے بڑی بولی سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی تاجر جم ریٹکلف نے گزشتہ روز پریمیئر لیگ کلب چیلسی کو خریدنے کے لیے 5.3 بلین ڈالرز کی پیش کش کی ہے۔
واضح رہے کہ چیلسی فٹ بال کلب کے روسی مالک رومن ابرامووچ نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد اگلے ہفتے برطانوی حکومت کی طرف سے منظوری ملنے سے پہلے بلیوز کو 2 مارچ کو فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے بینک رائن گروپ کے ساتھ رومن ابراموچ کے چیلیسی فروخت کرنے کے مذاکرات کافی آگے پہنچ چکے ہیں، اور جلد ہی ابراموچ اس کا اعلان بھی کرنے والے ہیں، مگر اب برطانوی بزنس مین جم ریٹکلف نے اب اپنی ٹوپی ایک بڑی اور بھاری بولی کی صورت میں رنگ میں ڈال دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی بالرز کی دھوم