انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی بالرز کی دھوم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی بالرز کی دھوم
انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی بالرز کی دھوم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے بالرز شاہین شاہ آفردیدی، حسن علی، محمد عباس اور حارث رؤف کاؤنٹی کرکٹ میں بیٹسمینوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالرز شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عباس اور حسن علی تینوں نے اپنی عمدہ باؤلنگ سے مخالف ٹیموں کو پست کردیا ہے۔ حسن علی سب سے زیادہ وکٹ لے کر ٹاپ پر چل رہے ہیں۔

 حسن علی نے ہیمپ شائر کے خلاف 45 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کئے۔ وہ اب تک 5 اننگوں میں دو بار 5 وکٹ لینے کا کارنامہ کرچکے ہیں۔ ان کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف کاونٹی چمپئن شپ میں اب تک کمال کی کارکردگی پیش کی ہے۔

محمد عباس نے بھی اب تک اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ یہ تینوں تیز گیند باز سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ٹاپ-10 کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انتہا پسندی کے واقعات پر جرمن فٹ بالر نے کیا دُعا کی؟

مزید برآں ڈویژن-2 میں شاہین آفریدی بھی اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں، شاہین شاہ آفریدی اب تک 2 میچ میں 7 وکٹ لے چکے ہیں۔ 35 رن دے کر 3 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔ وہ مسلسل دو میچ میں ہیٹ ٹرک لینے سے محروم رہ گئے۔

انگلش کاؤنٹی لنکا شائر سے کھیلنے والے حسن علی نے اب تک 5 اننگوں میں 12 کی اوسط سب سے زیادہ 19 وکٹ لئے ہیں۔ 47 رن دے کر 6 وکٹ ان کا بہترین کارکردگی رہی ہے۔

حسن علی کی اکنامی 2.30 کا ہے۔ 27 سال کے حسن علی کے اوور آل فرسٹ کیریئر کی بات کریں تو اس میچ سے پہلے تک 60 میچ میں 23 کی اوسط سے 260 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اہم موقع پر کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی نے 17 بار 5 اور 4 بار 10 وکٹ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ 107 رنز دے کر 8 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

حارث روف موجودہ سیزن میں یارک شائر سے کھیل رہے ہیں۔ وہ اب تک تین میچ میں 26 کی اوسط سے 14 وکٹ لے چکے ہیں۔ 65 رنز دے کر 5 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔حارث رؤف مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں ابھی ساتویں نمبر پر ہیں۔

جبکہ ہیمپ شائر سے کھیل رہے محمد عباس نے اب تک چار میچ میں 12 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ان کا اوسط 21 کا ہے۔ 22 رنز دے کر 4 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔

Related Posts