آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا
آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دوپہر کے اوقات سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شہر میں بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ بارش کا سلسلہ 5 جولائی تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 675 نئے کیسز رپورٹ،2 مزید شہری جاں بحق

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں اس وقت شدید حبس ہے اور شہر میں سمنددی ہوائیں معطل ہیں جس کی وجہ سے آج مطلع مکمل ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیبٹی گریڈ تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کے اضافے کے باعث دن بھر حبس کی کیفیت تاحال برقرار رہے گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی جس دوران اُن علاقوں میں کے الیکٹرک نے بجلی کی فراہمی کو معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

11ماہ میں کوکنگ آئل کی درآمد میں 44 فیصد اضافہ ہوا

واضح رہے کہ سندھ میں مون سون کی ممکنہ بارشوں کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر وزراء، مشیروں اور معاون خصوصی کی خصوصی ڈیوٹیز لگا دی گئیں، وزراء معاون خصوصی ، مشیران متعین کردہ اضلاع میں فرائض دیں گے۔

Related Posts