شعیب ملک نے شادی کیلئے کیسے پروپوزکیا؟ ثانیہ مرزا نے راز سے پردہ ہٹادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب ملک نے شادی کیلئے کیسے پروپوزکیا؟ ثانیہ مرزا نے راز سے پردہ ہٹادیا
شعیب ملک نے شادی کیلئے کیسے پروپوزکیا؟ ثانیہ مرزا نے راز سے پردہ ہٹادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک نے اْنہیں ایسے انداز میں شادی کیلئے پروپوز کیا تھا کہ وہ انہیں منع ہی نہیں کرسکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے سرحد پار کرکٹر سے شادی کیوں کی؟ اس بات کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ شعیب ملک نے اْنہیں جس طرح سے شادی کیلئے پرپوز کیا تھا وہ بے حد شاندار تھا، جس کے بعد وہ شعیب کو انکار نہیں کرسکیں۔ثانیہ مرزا نے زینب عباس سے بات چیت میں بتایا کہ کچھ مہینوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد شعیب ملک نے مجھے سیدھے کہہ دیا کہ وہ مجھ سے شادی کرناچاہتے ہیں۔

شعیب نے کہا کہ میں بھارت آکر تمہاری فیملی سے ملنا چاہتا ہوں،اگر تمہارا جواب ہاں ہے تو مجھے بتادینا۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ مجھے شعیب ملک کی اس بات میں کافی سچائی نظر آئی،مجھے لگا کہ اْس میں کوئی دکھاوا نہیں تھا، وہ اْن کے سچے جذبات تھے جسے شعیب نے محسوس کیا اور مجھ سے اظہار کردیا۔

ثانیہ نے کہا کہ اْنہیں شعیب ملک کی یہی بات بے حد پسند آئی کیونکہ وہ دکھاوا نہیں کرتے۔ انہوں نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر مجھے پرپوز نہیں کیا جو کہ اْن کا اسٹائل نہیں ہے۔ شعیب ملک بہت سادے ہیں۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جب سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، تب دونوں ممالک میں اْن کے مداح نے اْنہیں جم کر ٹرول کیا تھا۔

پاکستانی کرکٹر سے شادی کرنے کی وجہ سے وہ اکثر لوگوں کے نشانے پر آجاتی ہیں تاہم ان سب کے باوجود ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں۔ثانیہ مرزا نے مزید بتایا کہ اْنہیں شعیب ملک کی کس عادت سے سب سے زیادہ نفرت ہے۔

Sania Mirza hits back for being trolled on her 8th wedding anniversary - sports

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے رویے میں کافی فرق ہے اور خاص طور پر جب کسی بات پر بحث ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی ہماری کسی بات کو لے کر بحث ہوتی ہے، تو شعیب کھل کر بات نہیں کرتے، جو ان کے دماغ میں ہے اور دل میں ہے، وہ نہیں بولتے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اْن کی اسی بات سے نفرت ہے، میں بہت غصہ ہوجاتی ہوں اور دل کرتا ہے کہ کوئی چیز توڑ دوں اور شعیب سے کہوں کہ تم بات بول کر اس کو ختم کیوں نہیں کردیتے۔ثانیہ نے بتایا کہ وہ بہت جلد غصہ ہوجاتی ہیں جبکہ شعیب ہمیشہ آرام سے بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھگڑے کے وقت میں اْن سے کہتی ہوں کہ تم کچھ بولو تو سہی اور وہ اپنے فون میں لگ جاتا ہے، میں بولتی رہتی ہوں تاہم شعیب پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ثانیہ نے بتایا کہ میں جانتی ہوں کہ مجھ میں صبر نام کی چیز نہیں ہے۔

Related Posts