فلموں میں کام کیلئے والدین کوکس طرح راضی کیا؟ کیارا اڈوانی نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلموں میں کام کیلئے والدین کوکس طرح راضی کیا؟ کیارا اڈوانی نے بتادیا
فلموں میں کام کیلئے والدین کوکس طرح راضی کیا؟ کیارا اڈوانی نے بتادیا

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کیارا اڈوانی نے اس راز سے پردہ ہٹایا دیا کہ انہوں نے فلموں میں کام کیلئے والدین کوکس طرح راضی کیا؟

اداکارہ نے اس حوالے سے بتایا کہ بالی ووڈ کی فلمی دنیا میں شمولیت کے لیے والدین کو راضی کرنے میں انہیں عامر خان کی فلم تھری ایڈیٹ سے کافی مدد ملی۔

2019ء کی فلم کبیر سنگھ کی اداکارہ کے لیے سال 2021ء اور 2022ء کافی یادگار ثابت ہوا، کیونکہ 2021ء میں انہوں نے فلم شیرشاہ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا جس پر ان کے پرستاروں نے اسے بہت سراہا۔

اسی طرح 2022ء میں ان کی ’جگ جگ جیو‘ اور ’بھول بھلیاں ٹو‘ کافی کامیاب رہیں، دونوں نے سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا اور فلم بینوں نے ان فلموں کو بہت پسند کیا۔

کیارا نے فلم تھری ایڈیٹ کے اپنی فلمی دنیا میں آنے کے لیے مدد دینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدرتی امر ہے کہ والدین اپنے بچوں کے فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کے معاملے پر فکر و پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کچھ میرے ساتھ بھی تھا اور والدین چاہتے تھے کہ میں کسی اور پیشے میں جاؤں۔ لیکن وہ بھی جانتے تھے کہ میں فلموں میں کام کی خواہش مند ہوں۔

مزید پڑھیں:اداکاراؤں کو کامیڈی فلموں میں مرکزی کردار نہیں دیا جاتا، کیارا اڈوانی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے میں اسکول میں تھی جب میں اور پاپا تھری ایڈیٹ دیکھنے گئے تھے، آپ جانتے ہیں کہ فلمیں صرف تفریح کا ذریعہ نہیں یہ لوگوں کی زندگیوں کے لیے سبق آموز بھی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عامر خان کی فلم تھری ایڈیٹ نے مجھے بالی ووڈ میں جگہ بنانے میں مدد فراہم کی۔

Related Posts