مستقبل میں بچے کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج کل کے زمانے لوگ اس حوالے سے فکر مند رہتے ہیں کہ ایسا کون سا ایسا شعبہ اپنایا جائے، جس کے باعث ان کے حالات زندگی بدل سکیں اور ان کی زندگی میں خوشحالی آسکے اور ان کے بچے آنے والے وقتوں میں پر طیش اور آسائشوں سے بھرپور زندگی بسر کرسکیں۔ مگر عموماً لوگ اس حوالے سے صحیح فیصلہ نہیں کر پاتے۔

پیسہ وقت کی ضرورت ہے، چاہے ماضی کی بات کریں، حال کی بات کریں یا مستقبل کی، پیسے کے بغیر زندگی ہمیشہ مشکل رہی ہے، ہم بچپن سے بچوں پڑھاتے اسی لئے ہیں کہ وہ بڑے ہوکر اُن شعبوں میں کام کریں جس سے انہیں بے تحاشہ پیسے ملیں اور وہ آسائش کی زندگی بسر کریں۔

مگر یہ دیکھا جاتا ہے کہ کوئی بھی ایسا شعبہ نہیں ہے،جس میں 70یا 80فیصد لوگ امیر ہوجائیں، ہر شعبے سے تقریباً پانچ سے 25فیصد افراد کامیاب ہوپاتے ہیں، جو اپنی زندگی کو بدل لیتے ہیں اور اپنے شعبے میں اپنا نام نمایا کرلیتے ہیں، اس کا مطلب میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر شعبے سے آدمی امیر ہوسکتا ہے، مگر اُس شعبے میں مہارت ہونا ضروری ہے۔

اُس مہارت کے لئے کہا جاتا ہے کہ عموماً 10سال کا وقت لگتا ہے، مگر یہ ضروری نہیں، آپ اپنی شہرت اور عروج اپنے شعبے میں کم وقت میں بھی حاصل کرسکتے ہیں، اگر آپ کو اپنے شعبے سے لگاؤ اور محبت ہو، سائنس دان یہ کہتے ہیں کہ انسان اپنی زندگی میں کبھی بھی کسی بھی عمر میں 60سے 70دن کے اندر اپنی زندگی کی ہر عادت بدل سکتا ہے۔ اپنے طرز زندگی کو تبدیل کرسکتا ہے، اس کے لئے کوئی عمر کی قید نہیں ہے۔

کامیابی کے لئے اور اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کے لئے تعلیم کا ہونا بہت زیادہ ضروری ہے، تعلیم آتی ہے تحقیقات سے، پڑھنے سے، دنیا کے 90فیصد کامیاب لوگ یہ کہتے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم 30منٹ آپ کو پڑھنا چاہئے، مگر زیادہ سے زیادہ وقت آپ اپنے شعبے کی تحقیقات میں لگائیں۔

جب آپ پڑھنے میں اور تحقیقات کرنے میں وقت گزارتے ہیں تو اُس سے آپ کی انٹیلیجنس، آئی کیولیول اور علم میں اضافہ ہوتا ہے، اور ساتھ ہی آپ کی پریشانیوں میں کمی آتی ہے اور زندگی بھی طویل ہوتی ہے، باہرکی دنیا میں اگر دیکھا جائے تو یورپ کے ممالک میں لوگ 70سال کی عمر میں اور 80سال کی عمر میں بھی پڑھائی جاری رکھتے ہیں تاکہ اُن کی ایک صحت یاب زندگی گزر سکے۔

جب آپ کوئی بھی کام شروع کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ اُس کام کے لئے سب سے ضروری چیز کیا ہے؟ اُس چیز پرتوجہ دینا شروع کریں، اور اپنی ٹریننگ میں وہ تمام چیزیں شامل کریں جس سے آپ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرسکیں۔

بچوں کو مجبور نہ کریں کہ وہ اُس شعبے کو چنیں جسے آپ پسند کرتے ہیں، کیونکہ ہر بچے میں اللہ پاک کی طرف سے کچھ خصوصیات ہوتی ہیں جو اُسے دوسرے بچوں سے منفرد کرتی ہے، بچوں کے شوق پر توجہ دیں اور اُسی شوق کو استعمال کرتے ہوئے اُسے تعلیم دیں اور اُسی شعبے سے منسلک کریں۔

اگر بچہ کھیلوں میں دلچسپی لیتا ہے تو اُسے کھیلوں کی تعلیم دیں اور اُسے اُس تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیا کے ساتھ چلنے کی بھی تعلیم دیں، کیونکہ جو تعلیم وہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں حاصل کرے گا وہ اُسے اُس کے شعبے کے ساتھ ساتھ اُسے ایک بہتر انسان بنانے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔

جس شعبے میں آپ شامل ہوں اس کے عروج اور زوال کے بارے میں آپ کو پہلے سے معلوم ہونا چاہئے اور جتنی بھی ہوسکے دنیا بھر کی تحقیقات کریں، اس شعبے سے منسلک لوگوں سے ملاقات کریں اور اُن کے اچھے اور برے تجربوں سے سبق سیکھیں اور وہ غلطیاں نہ کریں، یاد رکھئے گا کہ آپ اپنی دولت اور شہرت اسی دنیا کے لوگوں سے کماتے ہیں، اسی لئے لوگوں کو سمجھیں، ہر انسان کامیاب اور بہترین چیز لینا چاہتا ہے اسی لئے آپ اپنے شعبے میں اپنے آپ کو بہترین اور کامیاب بنائیں۔

Related Posts