سیکھنا انتہائی آسان، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیسے آپ کی زندگی بدل سکتی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیسویں صدی کو سائنسی انقلاب کی صدی کہا جاتا ہے جہاں بے شمار حیران کردینے والی ایجادات نے انسان کی زندگی بدل کر رکھ دی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم ان تمام چیزوں کے عادی ہوتے چلے گئے، پھر اکیسویں صدی آگئی۔

اکیسویں صدی میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے میدان میں حیران کن ترقی اور آن لائن پیسہ کمانے کے نت نئے طریقوں نے بے شمار انسانوں کی زندگی بدل کر رکھ دی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت بھی ایک ایسی ہی ٹیکنالوجی کا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاسی آلودگی تلے ماحولیاتی آلودگی کا طوفان

بہت سے لوگ اس سے خوفزدہ بھی ہیں، لیکن یہاں ایسے 3 اہم ترین اور مفت آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹولز کا ذکر کیا جارہا ہے جن کا استعمال مثبت انداز میں آپ کی زندگی کو بدل سکتا ہے اور اس سے حیران کن فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

ہر طرح کی معلومات

اوپن اے آئی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی اہم ترین سروس چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے کسی بھی سوال کا جواب حاصل کیا جاسکتا ہے، آپ کو انگریزی آتی ہے تو اپنا سوال لکھئے اور اگر اردو آتی ہے تو اسے گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے انگریزی میں ترجمہ کیاجاسکتا ہے۔

اس کیلئے ویب سائٹ chat.openai.comوزٹ کریں اور سائن اَپ یا اپنے گوگل یا مائیکروسافٹ کے پہلے سے بنے ہوئے اکاؤنٹ کے ذریعے  لاگ اِن کر لیں جس کے بعد سامنے آنے والی اسکرین پر اپنا سوال لکھا جاسکتا ہے۔

سوال و جواب کے ساتھ ساتھ چیٹ جی پی ٹی سے کوئی مضمون، کہانی، ایڈیٹوریل، خبر یا پھر کسی پراڈکٹ کا ریویو بھی لکھوایا جاسکتا ہے۔ آپ یوٹیوبر ہیں تو اپنی ویڈیو کے نت نئے موضوعات تلاش کرنا اور اگر انفلوئنسر ہیں تو سوشل میڈیا پوسٹ کے ایک سے ایک عنوانات حاصل کرنا بے حد آسان ہے۔

آپ کا سوال جتنا واضح ہوگا، اتنا ہی اچھا جواب ملے گا، لیکن یہاں اپنی ذاتی معلومات، متعصبانہ موضوعات یا پھر جرم و تشدد سے متعلق بات نہیں ہوسکتی۔ اس کے علاوہ چیٹ جی پی ٹی کا مذکورہ ورژن ستمبر 2021ء سے آگے کی معلومات نہیں رکھتا، اس لیے تازہ ترین خبریں حاصل نہیں کی جاسکتیں۔

بعض اوقات کسی مضمون کے اہم نکات ہمارے ذہن میں ہوتے ہیں لیکن مکمل مضمون لکھنے کا وقت نہیں ملتا، ایسے میں چیٹ جی پی ٹی ہمارا بہت سا وقت بچا سکتا ہے۔ یہی نہیں، بلکہ اس کے ذریعے ویب سائٹس اور ایپس کیلئے کوڈ اور کسی بھی سافٹ وئیر کو چلانے کا طریقہ بھی جانا جاسکتا ہے۔

تصویر کی تخلیق

آج کل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے نت نئے تصورات پر مبنی تصاویر تخلیق کرنا چٹکیوں کا کھیل بن چکا ہے۔ آپ کیسی تصویر بنانا چاہتے ہیں مڈ جرنی، ڈیلی یا پھر لیکسیکا کو بتائیے اور پھر تصویر تیار ہوجاتی ہے۔

لیکسیکا پر تصویر بنانے کا پہلا تجربہ کرنا ہے؟ تو یہ ویب سائٹ  کھولیے  اور سب سے اوپر نظر آنے والے لنک “جنریٹ” پر کلک کیجئے۔ اگلی اسکرین پر پہلے ٹیکسٹ باکس میں آپ جو تصویر بنوانا چاہتے ہیں، اس کی خوبیاں انگریزی میں لکھ دیجئے۔

مثال کے طور پر ہوا میں اڑتا ہوا ہاتھی جس کے پر نہیں ہیں یا پھر اڑن طشتری، جسے انگریزی میں یو ایف او کہتے ہیں۔ دوسرا باکس خالی چھوڑ کر جنریٹ پر کلک کیجئے اور کمال دیکھئے۔ 

تازہ ترین اور مختصر جواب

چیٹ جی پی ٹی آپ کے بہت سے سوالات کا جواب دے سکتا ہے، لیکن ستمبر 2021ء کے بعد کا ڈیٹا نہیں، یہ بہت بڑی مشکل ہے۔ اس کا حل ایک اور ویب سائٹ میں ہے جو آپ کے کسی بھی سوال کا مختصر جواب حوالہ جات کے ساتھ دیتی ہے۔

مثال کے طور پر آپ کا سوال ہو کہ پاکستان کا وزیر اعظم کون ہے؟ تو چیٹ جی پی ٹی کہے گا عمران خان، جو غلط ہے لیکن اس کے ڈیٹا ستمبر2021ء کے حساب سے درست ہے مگر آپ کو تو درست جواب جاننا ہے۔ اس کیلئے ایک اور ویب سائٹ آپ کی مدد کرسکتی ہے۔

ویب سائٹ کا نام پرپلیکسیٹی ہے۔ ہم نے یہی سوال اِس ویب سائٹ سے پوچھا تو جواب ملا کہ جون 2023ء تک کی معلومات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ہیں جن کو 11اپریل 2022ء کو پاکستانی پارلیمان نے منتخب کیا۔

آخر میں سی این این اور وکی پیڈیا کے 2 حوالہ جات ہیں۔ اگر آپ کو ویب سائٹ کے بیان پر یقین نہ ہو تو ان لنکس پر کلک کرکے خود پڑھ سکتے ہیں کہ اُن لنکس پر دی گئی معلومات تازہ ترین ہیں یا پرانی ہوچکیں۔ واضح رہے کہ ہم نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے صرف 3 ٹولز کا ذکر کیا ہے جبکہ انٹرنیٹ پر سیکڑوں دیگر ٹولز موجود ہیں جن میں سے بہت سے مفت اور بہت سے ماہانہ یا سالانہ پیسے ادا کرکے آپ کو اپنی خدمات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتے ہیں۔ 

 

Related Posts