فیصل آباد کا بھکاری کروڑوں کا مالک نکلا، عدالت میں بینک اسٹیٹمنٹ دکھادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیصل آباد: جڑانوالہ کے چک نمبر 103 کا بھکاری مظفر حسین 3 کروڑ کا مالک نکلا۔

مظفر حسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ دائر کرتے ہوئے 3 کروڑ کی ملکیت کا دعویٰ کردیا۔ بھکاری نے کہا کہ خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم دینے جا رہا تھا کہ پولیس نے 7 لاکھ چھین کر آپس میں بانٹ لئے۔ اس پر پولیس نے کہا ہے کہ بھکاری جھوٹ بول رہا ہے، اس کے پاس 7 لاکھ کہاں سے آئے۔

تاہم، بھکاری نے عدالت میں 3 کروڑ روپے کے اکاؤنٹ نجی بینک میں شو کروا کر سب کو حیران کردیا۔ اس حوالے سے بھکاری مظفر کا کہنا تھا کہ 25 سال سے بھیک مانگ کر رقم بنک میں جمع کرواتا ہوں۔

بعدازاں عدالت نے بھکاری کے 7 لاکھ ہڑپ کرنے کے الزام پر تھانیدار اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Posts