راولپنڈی:خون سفید ہوگیا،دو مرلے کے مکان کے لالچ میں نافرمان بیٹے نے دھکے مار کر 75 سالہ بیمار بوڑھے باپ کو گھر سے باہر نکال دیا۔
پیر بخش ولد شاہنواز ساکن قریش آباد نے ڈی سی اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت بیمار ہے،اس کا ذاتی دو مرلے کا گھر تھا ،جسے اس کے ناخلف بیٹے نے ماں اور بہنوں کے ساتھ مل کر میرے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے مجھ سے چھین لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے مار پیٹ کرنے کے بعد دھکے مار کر میرے ہی گھر سے باہر نکال دیا ہے اب میں بیماری کی حالت میں در بدر ہوں مجھے گھر میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا، میں نے ساری زندگی محنت مزدوری کر کے یہ ی مکان بنایا تھا جو دھوکہ دہی سے چھین لیا گیا ہے۔
پیر بخش کا کہنا تھا کہ میری مدد کی جائے میرا بیٹا مجھے دھمکیاں دیتا ہے کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور میرا گھر مجھے واپس دلوایا جائے۔