نابینا افراد کے لئے خوشخبری، ان وژن آئی ڈیوائس نے مسئلہ حل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ایک ہونہار طالب علم نے نابینا افراد کے لئے ایسی ڈیوائس تیار کرلی جس کے ذریعے وہ کسی بھی چیز کی پہچان کرسکتے ہیں۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے محمد حمزہ خان کا اس ڈیوائس کے بارے میں کہنا تھا کہ انہوں نے ان وژن آئی ڈیوائس کے نام سے ایک ڈیوائس تیار کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نابینا شخص اس کو اپنی گردن پر ہینگ کرلے گا، اس کے بعد وہ جہاں جائے گا، ان وژن آئی ڈیوائس اسے سامنے آنے والی چیزوں کے بارے میں آگاہ کرے گی۔

مثال کے طور پر اگر آپ کے سامنے صوفہ ہے تو یہ بتادیگی کہ آپ کے سامنے صوفہ ہے، کرسی ہوگی تو کرسی کا بتادے گی، غرض یہ کہ کوئی بھی چیز ہوگی تو یہ اس کے بارے میں ڈیٹیکٹ کرکے آپ کو آواز کی صورت میں آگاہ کریگی۔

محمد حمزہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ محسوس کیا تھا کہ ایک نابینا فرد کے ساتھ ایک اسسٹنٹ ہونا ضروری ہوتا ہے، مگر ان وژن آئی ڈیوائس کے بعد نابینا شخص کو اسسٹنٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس کا وزن بھی زیادہ نہیں ہے، آپ کہیں بھی اسے پہن کے جاسکتے ہیں، اس کا بیک اپ بھی بہت اچھا ہے جو 8سے 10گھنٹے کا بیٹری کا بیک اپ دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسے بنانے میں 6سے 7مہینے لگے ہیں اور اسے بنانے میں جو لاگت آئی ہے، وہ تقریبا55 ہزار کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسے اگر مارکیٹ میں لایا جائے تو اس کی لاگت کم و بیش 30سے 35ہزار روپے تک آئے گی۔ اسے پہننے کے بعد نابینا شخص کو کسی کی محتاجی نہیں ہوگی۔

Related Posts