اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 20شہروں میں 92 ہاٹ اسپاٹ تلاش کر لیے ہیں جبکہ ہم مؤثر ہاٹ اسپاٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں فیصلہ کن تبدیلی لاسکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ20 شہروں میں 92 ایسے ہاٹ اسپاٹ تلاش کیے گئے جو کورونا وائرس کے 40 فیصد فعال کیسز کا احاطہ کرتے ہیں۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کے مطابق حیرت انگیز بات یہ ہے کہ 92 ہاٹ اسپاٹ ملک کی صرف 3 فیصد آبادی کو متاثرکرتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پاسکتےہیں۔
وزیرِمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہم عوام کے معمولاتِ زندگی اور روزگارکو کم سے کم متاثرکرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام عمل میں لاسکتے ہیں۔مؤثر ہاٹ اسپاٹ لاک ڈاؤن سے فیصلہ کن تبدیلی پیدا ہوسکتی ہے۔
NCOC has identified 92 hotspots in 20 cities, which cover 40% of all active cases & effect only 3% of Pak population. We can have substantial impact on disease spread while minimizing disruption in livelihood of citizens. Effective hotspot lockdown can make a decisive difference
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 21, 2020