کراچی: سابق گورنر سندھ و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد زبیر عمر کی ویڈیو لیک ہونے کے حوالے سے مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آواری ہوٹل کے صارفین کو یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ہوٹل کے کمروں میں کوئی خفیہ کیمرے نصب نہیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کسی نے مذموم مقاصد کیلئے خود سے کیمرے نصب کئے ہوں تو اس سے ہوٹل انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور ہوٹل انتظامیہ مہمانوں کی پرائیویسی کا مکمل خیال رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں:کیا محمد زبیر عمر کی لیک ہونے والی ویڈیو جعلی ہے؟