ہوٹل انتظامیہ اور تھانہ آبپارہ کی کراچی سے آئی فیملی سے بد سلوکی، ایس پی کا نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہوٹل انتظامیہ اور تھانہ آبپارہ کی کراچی سے آئی فیملی سے بد سلوکی، ایس پی کا نوٹس
ہوٹل انتظامیہ اور تھانہ آبپارہ کی کراچی سے آئی فیملی سے بد سلوکی، ایس پی کا نوٹس

اسلام آباد:تھانہ آبپارہ کے اے ایس آئی عبدالمالک اور آبپارہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے کراچی سے آئی ہوئی فیملی کے ساتھ نارواں سلوک کرنے پر ایس پی زون نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے آئے ہوئے عادل نامی شخص گزشتہ رات اپنی زوجہ، بھانجی اور بھانجے کے ہمراہ آبپارہ اسلام آباد کے ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے گئے تو وہاں موجود احتشام نامی ویٹر سے عادل کی تلخ کلامی ہوگئی۔

جس پراحتشام ویٹر نے عادل کو دھمکیاں دیں اور کہا کہ تھانہ آبپارہ کے تمام لوگ یہاں ہوٹل میں فری کا کھانا کھاتے ہیں اور میں انہیں بلا کر تمہیں اندر کروا دوں گا، تھوڑی دیر بعد احتشام کے کہنے پر تھانہ آبپارہ کے اے ایس آئی عبدالمالک وہاں پہنچ گئے۔

تھانہ آبپارہ کے اے ایس آئی عبدالمالک،عادل کی بات سنے بغیر کراچی سے آئی ہوئی پوری فیملی کو تھانہ آبپارہ لے گئے، جس میں عادل کی حاملہ بیوی بھی شامل تھی، جنہیں پوری رات تھانے میں بٹھا کر رکھا گیا۔ جبکہ عادل کا بیگ اور دیگر اشیاء ہوٹل انتظامیہ نے غائب کردیئے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

عادل کا کہنا ہے کہ میرے اور میری فیملی کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے،جس کی ذمہ داری تھانہ آبپارہ کے اے ایس آئی پر عائد ہوتی ہے، عادل کی جانب سے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی سے اپیل کی گئی ہے کہ اے ایس آئی عبدالمالک کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری شروع کی جائے اور مقدمہ درج کیا جائے جبکہ اس ویٹر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

ایم ایم نیوز نے زون کے ایس پی محمد عمر خان سے رابط کیا تو ایس پی عمر کا کہنا تھا کراچی سے آئی ہوئی فیملی کے ساتھ زیازتی ہوئی ہے،ایس پی نے فوری طور پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سلیم رضا کو بلاکر سرزنش کرتے ہوئے معاملے کی فوری طورپررپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ زیازتی کرنے والے اے ایس آئی عبدالمالک کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دیدیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے ایک اور زندگی داؤ پر لگادی، نوجوان ندی میں جا گرا، تلاش جاری

Related Posts