دنیا کا بدلتا ہوا درجہ حرارت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا میں اس سال ریکارڈ درجہ حرارت دیکھنے میں آرہا ہے جس سے یہ ظاہرہورہا ہے کہ کرہ ارض پر بڑے پیمانے پر آب و ہوا میں تبدیلی رونماء ہورہی ہے، کینیڈا اور شمالی امریکہ کے دوسرے حصوں میں بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور غیر معمولی ہیٹ ویو سے 500 کے قریب افراد لقمہ اجل بننے کی اطلاعات ہیں۔

کرہ ارض کے شمال میں پائے جانے والے متعدد ممالک کے لئے جون غیر معمولی گرم مہینہ رہا۔ 29 جون کو، وینکوور کے قریب واقع ایک چھوٹا سا قصبہ، لِٹن ہے جہاں 49.6سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کینیڈا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کا قومی ریکارڈ قائم ہوا۔وہاں لگنے والی جنگل کی آگ کو اب بجھایا گیا ہے جو ہیٹ ویو کے باعث لگی تھی۔

مشرق وسطی کی اگر بات کی جائے تو وہ تیز گرم درجہ حرارت کے لئے جانا جاتا ہے، وہاں بھی شدید گرمی کے نئے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں، 22 جون کو کویتی شہر نوویسیب میں رواں سال اب تک دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 53.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ خطے کے متعدد ممالک میں ایران، عراق، عمان، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب شامل ہیں جنہوں نے گرمیوں کے ابتدائی مہینے میں ہی درجہ حرارت 50 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا ہے۔

پاکستان میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔ سندھ میں واقع جیکب آباد شہر پچھلے ماہ 52ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، وہاں اس حد تک درجہ حرارت بڑھ گیا تھا جو انسان برداشت نہیں کر سکتا۔ متحدہ عرب امارات میں رسول الخیمہ واحد دوسرا شہر ہے جو شدید گرمی کی وجہ سے جانا جاتا ہے، وہاں بھی ریکارڈ توڑ گرمی پڑی تھی، جیکب آباد بھی اپنے تیز درجہ حرارت کے لئے جانا جاتا ہے وہاں بھی اب صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے۔

ایسی صورتحال میں بڑے شہروں کو نوازنے کے باعث چھوٹے شہروں کے ساتھ ناانصافیاں بڑھ جاتی ہیں، کیونکہ شدید گرمی کے باعث بڑے شہروں میں زیادہ تر افراد ایئر کنڈیشنڈ کا استعمال کرتے ہیں، چھوٹے شہروں ا ور دیہی علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت ہے اور جب زیادہ گرمی پڑتی ہے تو صحت سے متعلق مسائل پیدا ہوتے ہیں اور اموات بڑھ جاتی ہیں، امکان ہے کہ پاکستان کے اس خطے میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے کیونکہ یہاں خاص طور پر آب و ہوا کی تبدیلی کا خطرہ ہے۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم شدید گرمی اوردرجہ حرارت کے اثرات کو سنبھالنے کے لئے تیار ہیں کیوں کہ ہم مستقبل میں اس کا مزید مشاہدہ کریں گے۔

دنیا یقینی طور پر گرم تر ہوتی جارہی ہے۔ ناسا کی ایک رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ پچھلے سات سالوں میں ریکارڈ گرمی پڑی ہے، جو موسم اور جاری ڈرامائی رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ آب و ہوا میں ہونے والی اس خطرناک تبدیلی اور اس کے انسانوں پر پڑنے والے اثرات کے لئے ہمیں تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts